نادرا علی آرکیڈ سنٹر سستم کا پھر جواب دے گیا،دفتر 4گھنٹے قبل بند
ملتان(خصوصی رپورٹر)نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)علی آرکیڈ سنٹر کے مین سرور میں تکنیکی خرابی کے باعث نادرا برانچ کو مقررہ شیڈو ل سے 4گھنٹے قبل ہی صارفین کے لیے بند کردیا گیا،جس کے باعث ٹوکن اور دیگر کوائف کے لیے گھنٹوں لمبی لائن میں لگے صارفین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا،اس موقع پرشہریوں نے نادرا کے ناقص سسٹم پر احتجاج بھی کیااس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ سے پیوستہ شام 6بجے نادراسنٹر علی آرکیڈ کا (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
میں سرورمیں تکنیکی خرابی پیدا ہوگئی جس کے باعث برانچ کا پورا سسٹم فیل ہوگیا،ڈیٹا انٹری نہ ہونے کی وجہ سے موجود صارفین کو انتظار کا کہا گیامگر تکنیکی خرابی کو فوری طور پردورنہ کیا جاسکا،بعد ازاں صارفین کو جاری ٹوکن واپس لیکر فیس واپس کر دی گئی ،اس موقع پر صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نادرا کی جانب سے آئے روز سسٹم کی خرابی کی شکایات نے اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے،گھنٹوں لمبی قطار میں لگنے کے بعد باری آئی ہے تو سسٹم کی خرابی کا کہہ کر واپس بھیج دیا جاتا ہے،انہوں نے نادراحکام سے سسٹم اپ گریڈ کرنے کا مطالبہ کیاہے علاوہ ازیں رات 11بجے تکنیکی خرابی کو دور کرکے مین سرور کو آپریشنل کر دیا گیا۔
نادرا سنٹر