اے ڈی جی ایم ڈی اے نے بوگس فرم کو ٹینڈر الاٹ کرنے پر ڈائیلسز انجینئرنگ کی وضاحت مسترد کردی‘ انکوائری کرانے کا فیصلہ

اے ڈی جی ایم ڈی اے نے بوگس فرم کو ٹینڈر الاٹ کرنے پر ڈائیلسز انجینئرنگ کی ...

ملتان(نمائندہ خصوصی)ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ملک حقنواز چوہان نے بوگس فرم کو ٹینڈر الاٹ کرنے پر ڈائیلسزانجینئرنگ نذیر حسین چغتائی کی وضاحت مسترد کردی اور فرم کی صفائی پیش کرنے پر انہیں جھاڑ پلادی۔معلوم ہوا ہے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے گزشتہ روز فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کی اس موقع پر انہوں نے ڈائریکٹر انجینئرنگ(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

ورکس نذیر حسین چغتائی سے بوگس فرم کو فاطمہ جناح ہاؤسنگ سکیم میں ٹینڈر الاٹ کرنے وضاحت طلب کی،اس موقع پر نذیر حسین چغتائی نے اے ڈی جی کو بتایا کہ فہد کھوسہ کنسٹریکشن کمپنی کو ٹینڈر الاٹ نہیں ہوا تھا،بعدازاں وہ اپنی غلط بیانی پر پکڑے گئے،اس موقع پر ایس ڈی او مولوی عمر نے اپنے شعبہ کے سربراہ کی حمایت کی کوشش کی تو اے ڈی جی حقنواز چوہان نے انہیں بھی جھاڑ پلادی اور تمام معاملہ کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر