قندیل بلوچ قتل کیس اورمقتولہ کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت 11 اپریل تک ملتوی

قندیل بلوچ قتل کیس اورمقتولہ کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت 11 اپریل تک ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) قندیل بلوچ قتل کیس اورمقتولہ کے والدین کی درخواست ضمانت پر سماعت 11 اپریل تک ملتوی کرنے کاحکم دیاہے۔اس ضمن میں ایڈیشنل سیشن جج ملتان(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر ) کی رخصت کے باعث قندیل بلوچ قتل کیس میں مزید کارروائی کے لئے سماعت ملتوی کرنے کے ساتھ گواہان کودوبارہ پیش ہونے کا حکم دیاہے۔فاضل عدالت میں کیس کی گزشتہ روزسماعت پر پولیس کی جانب سے گرفتار ملزموں وسیم اورحق نواز کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا نیز ملزم عبدالباسط ضمانت پر ہونے کی وجہ سے پیش ہوا۔دریں اثناء اشتہاری ملزم ظفر گرفتارنہ ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کیاجاسکاہے۔اس طرح مقتولہ کے والدین محمد عظیم اورانوربی بی کی جانب سے مقدمہ میں اپنے ملزم بیٹے اسلم شاہین کے خلاف پہلے دئیے گئے بیان سے انحراف کرنے کے تھانہ چہلیک میں درج مقدمہ میں درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری میں تفتیش مکمل کرنے کے لئے سماعت ملتوی کرنے کا حکم دیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر