وزیر اعلیٰ علم دوست شخصیت ‘ میڈیا ایک پاور ہے‘ کرن اشتیاق

وزیر اعلیٰ علم دوست شخصیت ‘ میڈیا ایک پاور ہے‘ کرن اشتیاق

منٹھار(نامہ نگار)خادم اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف علم دوست ہیں،اس کا ثبوت آج جنوبی پنجاب ضلع رحیمیارخاں کے مضافاتی علاقہ میں باہمت طالبہ کی حوصلہ افزائی سے واضح ہو(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

گئی ہے۔حکومت کی جانب سے کرن اشتیاق کو کھلی آفر ہے کہ یہ جس سکول میں بھی پڑھنا چاہے اور جہاں تک پڑھنا چاہے،اس کے تمام اخراجات،ٹرانسپورٹ اور ٹیوشن ہماری ذمہ داری ہو گی،ان خیالات کا اظہار چودھری محمد شفیق صوبائی وزیر پنجاب نے منٹھار کے نوحی گاؤں 135 پی کی معذور طالبہ کرن اشتیاق کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے حوصلہ افزائی کا 7 لاکھ روپے کا چیک پیش کرتے ہوئے کیا،ان کے ہمراہ کمشنر بہاولپور،میاں امتیاز احمد ایم این اے،چودھری محمود الحسن چیمہ ایم پی اے اوردیگر اداروں کے ضلعی سربراہان بھی موجود تھے۔باہمت طالبہ کرن اشتیاق جو منہ میں قلم دبا کر کلاس نہم کا امتحان دے رہی ہے،نے کمشنر بہاولپور کو اپنی تحریری درخواست میں ماہانہ وظیفہ،سکول آنے جانے کے لئے سرکاری ٹرانسپورٹ اور دانش سکول میں داخلہ کی خواہش ظاہر کی ،اسے مصنوئی انسانی اعضاء لگانے کی اپیل بھی کی اور مزید کہا کہ اس کی دلی تمنا ہے کہ وہ رحم دل اور مہربان وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو اپنی آنکھوں سے دیکھ سکے جنہوں نے اتنی دور ہوتے ہوئے بھی میری حوصلہ افزائی کی اور علم کی شمع روشن کرنے میں میری بھرپور ہمت بندھائی۔کرن اشتیاق مستقبل میں ڈاکٹر بن کر انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہے۔میڈیا کے حوالہ سے طالبہ کا کہنا تھا کہ ہمارا وسیب سوچ بھی نہیں سکتا کہ اتنے بڑے لوگ ہمارے گاؤں آئیں گے جو میڈیا کی مدد سے ممکن ہوا میں تمام اخبارات اور ٹی وی چینلز کے نمائندوں اور کیمرہ مینوں کی مشکور ہوں جنہوں بھرپور کوریج سے یہ خواب پورا کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا اور ثابت کر دیا کہ میڈیا ایک پاور ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر