الیکشن 2018 ء میں عوام جھوٹ بولنے والوں کو مستردکردینگے‘ ذیشان گرمانی

الیکشن 2018 ء میں عوام جھوٹ بولنے والوں کو مستردکردینگے‘ ذیشان گرمانی

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گرمانی نے کہا ہے کہ پاکستان میں قیام امن اور استحکام پاکستان کیلئے بھی ہم سب کو مل کر کام کرناہوگا، ملک دشمن عناصر ہم میں تفرقہ اور بد امنی پھیلانا چاہتے ہیں عدالتی فیصلوں کو ڈیل کا نام دینے والے توہین عدالت کے مرتکب ہورہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹھٹھہ گورمانی اپنے ڈیرہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت محنت،خدمت،دیانت شفافیت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، عوام انتشار کی سیاست سے بیزار ہو چکے ہیں اور الیکشن2018 میں عوام جھوٹ بولنے والوں کومسترد کر دیں گے، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کوبنیادی سہولیات مہیا کرنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کر رہی ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گے اور اگلے انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر فتح حاصل کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ مقامی انڈسٹری میں علاقہ کے پڑھے لکھے اور ہنرمند افراد کو روزگار کے مواقع فراہم کرانا ان کی اولین ترجیح ہے اس موقع پر عتیق الرحمن خان گورمانی ، خلیل الرحمن خان گرمانی،حاجی غلام رضا خان گورمانی،جنرل کونسلر چوہدری عبدالوحید،سابق جنرل کونسلر عاشق حسین،محمد اظہر فاروق،سردار نواب نصیر خان گورمانی،چےئرمین حاجی عاشق حسین کلاسرہ، طلعت خان ترین ، اسفند ترین ،روف گرمانی ،امجدخان گرمانی ،عدنان گشکوری، رب نواز لک، چوہدری انجم ربانی گجر، مریدخان جگلانی ، بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ذیشان گرمانی

مزید : ملتان صفحہ آخر