اقتدار میں آ کر ملک و قوم کو خوشحال بنائیں گے :سراج الحق

اقتدار میں آ کر ملک و قوم کو خوشحال بنائیں گے :سراج الحق

رحیم یار خان (بیورورپورٹ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے رحیم یار خان میں جلسہ عام سے خطاب میں کہا کہ ہم (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

اقتدار میں آکر ایسا پاکستان بنائیں گے جہاں کوئی غریب بھوکا نہیں سوئے گا،اسلامی ملک ہی خوشحال پاکستان ہوگا ،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگوں نے خود فیصلہ کرنا ہے کہ وہ غلام رہنا چاہتے ہیں یاانقلاب کے راستے پر نکلنا چاہتے ہیں کیونکہ میں نے اپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا ہے کہ خواتین بچوں کوگود میں اٹھائے تپتی دھوپ میں کام کررہی ہوتی ہیں ،انہوں نے کہاکہ لاہور سے جب رحیم یار خان کے لیے نکلا جیسے جیسے لاہور سے دور ہوتا گیا غربت بڑھتی نظر آئی جب رحیم یار خان آیا تو ہمت جواب دے گئے کہ محنت آپ کرتے ہیں جبکہ پھل لاہور والے کھا رہے ہیں اس لیے اب یہاں کے لوگوں کو اٹھنا ہوگا کیونکہ خواجہ فرید نے بھی جھوکایں آباد ہونے کی نوید دی تھی ،انہوں نے مزید کہا کہ اب ملک کو نوازشریف کی نہیں درود شریف کی ضرورت ہے کیونکہ اس میں برکت ہے،انہوں نے جوش خطابت میں کہا کہ عافیہ کی رہائی کے لیے نواز شریف کے پاس ٹائم نہیں جبکہ مودی کو آم،ساڑھیاں اور بجلی دینے کے لیے ٹائم ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام کے خلاف اٹھنا ہوگا تبھی ملک سے غربت ختم ہوگی،اس موقع پر خواجہ معین الدین محبوب،داکٹر انوارالحق،ارسلان خان خاکوانی،جاوید قصوری،امیرالعظیم ودیگرنے بھی خطاب کیا ،جلسہ کافی تاخیر کے بعد شروع ہوا اس موقع پر نوجوانوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا بھی اعلان کیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر