گستاخانہ مواد وزارت داخلہ کی مبہم رپورٹ پر تفصیلی جواب اور اسلامی ممالک کے سفیروں کی منظور شدہ قرار داد 3 اپریل کو پیش کرنیکا حکم

گستاخانہ مواد وزارت داخلہ کی مبہم رپورٹ پر تفصیلی جواب اور اسلامی ممالک کے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (خبر نگار خصوصی)لا ہورہائیکورٹ ملتان بینچ نے سوشل میڈیاپر گستاخانہ مواد کے خلاف کارروائی کی درخواست میں وزارت داخلہ کی جانب سے مبہم رپورٹ پیش ہونے پرتفصیلی (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )
جواب اور 25 اسلامی کے سفیروں کی جانب سے منظورشدہ قرارداد3 اپریل کو پیش کرنیکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ملتان کے محمد ایوب نے درخواست دائر کی تھی کہ فیس بک پر گستاخانہ مواد پر مشتمل صفحہ اپ لوڈ کیاگیا ہے لیکن اس بارے حکومت کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے اس لئے ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے ساتھ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔اس ضمن میں گزشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات اورکارروائی کی رپورٹ پیش کی گئی جس پر فاضل عدالت نے قراردیاکہ رپورٹ میں یہ نہیں بتایاگیاکہ گستاخانہ مواد پاکستان یابیرون ملک سے پوسٹ کیا گیا ہے اس لئے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے نیز گزشتہ احکامات کی روشنی میں منظورشدہ قرارداد بھی پیش نہیں کی جاسکی ہے۔
گستاخانہ مواد، جواب