جمشید دستی کی ڈیرہ سے علی پور روڈ کی سنگل تعمیر ، ڈیوائیڈر نہ ہونیکے کیخلاف درخواست کی سماعت 4 اپریل تک ملتوی

جمشید دستی کی ڈیرہ سے علی پور روڈ کی سنگل تعمیر ، ڈیوائیڈر نہ ہونیکے کیخلاف ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے ممبر قومی اسمبلی جمشید خان دستی کی ڈی جی خان سے علی پور روڈ کی سنگل تعمیر اورڈیوائیڈر نہ ہونے کے خلاف درخواست میں جواب (بقیہ نمبر59صفحہ12پر )

پیش ہونے پر جواب الجواب کے لئے سماعت 4 اپریل تک ملتوی کرنیکاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں ممبرقومی اسمبلی جمشید احمد خان دستی نے وکیل ملک عامربھٹہ کے ذریعے درخواست دائر کی تھی کہ ڈی جی خان سے مظفرگڑھ اورہیڈپنجند سے علی پورتک سڑک کی چوڑائی کم رکھی گئی ہے اوراس کے درمیان میں ڈیوائڈربھی نہیں ہے جس کی وجہ سے اس روڈ پر سینکڑوں حادثات ہوچکے ہیں۔نیز گزشتہ کچھ عرصہ میں اس سڑک پر 4 نئی شوگرملیں بھی قائم کردی گئیں ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کاگھنٹوں بلاک رہنا معمول بنا رہتاہے لیکن جنوبی پنجاب سے روا رکھے گئے امتیازی سلوک کی وجہ سے اس اہم مسلۂ پر احتجاج کے باوجود کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے۔اس لئے سڑک کی چوڑائی دگنا کرنے اورڈیوائیڈربنانے کا حکم دیاجائے۔اس ضمن میں گزشتہ روزحکومت پنجاب،چیف سیکرٹری اورسیکرٹری کمیونیکیشن کی جانب سے تحریری جواب پیش کردیاگیا درخواست گذارممبرقومی اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سماعت ملتوی

مزید : ملتان صفحہ آخر