پنجاب ایگریکلچر کمیشن صوبہ کیلئے زرعی پالیسی تشکیل دیگا‘ نعیم بھابھہ

پنجاب ایگریکلچر کمیشن صوبہ کیلئے زرعی پالیسی تشکیل دیگا‘ نعیم بھابھہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سپیشل رپورٹر)یو ایس ایڈ پاکستان کی ڈپٹی مشن ڈائریکٹر جولی چین اور صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر بھابھہ نے یو ایس ایڈ پنجاب ان ایبلنگ انوائرنمنٹ پراجیکٹ کے ذریعے امریکی حکومت کے تعاون سے بنائے گئے پنجاب ایگریکلچر کمیشن کے سیکرٹریٹ کا افتتاح کیا۔ یہ کمیشن صوبے کے لیے زرعی پالیسی تشکیل دے گا۔ یو ایس ایڈ کا پنجاب ان ایبلنگ انوائرنمنٹ پراجیکٹ 15ملین ڈالرز کی رقم (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
پر مشتمل ایک پانچ سالہ منصوبہ ہے جو پنجاب میں لائیو سٹاک ، ڈیری اور ہارٹیکلچر کے شعبوں میں کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے کام کر رہا ہے ۔ اس پراجیکٹ کے ذریعے یو ایس ایڈ محکمہ زراعت کی ایگریکلچر کمیشن کے ذریعے ایک جامع زرعی پالیسی بنانے کے لیے مالی اور تکنیکی معاونت کرے گا۔ ڈپٹی مشن ڈائریکٹر جولی چین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبے میں جدت اور نئی جہتوں کے ذریعے ترقی کے وسیع مواقع موجود ہونے کی وجہ سے پنجاب ایگریکلچر کمیشن جیسے اداروں کا کردار بہت اہم ہے ۔ پنجاب ایگریکلچر کمیشن کا قیام اور صوبے کے لیے زرعی پالیسی تشکیل دینے کے لیے کاوش حکومت پنجاب کی زرعی شعبے کی ترقی کے لیے درست سمت کا مظہر ہے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر زراعت محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے محکمہ زراعت کے ساتھ مسلسل تعاون پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور ایگریکلچر کمیشن کے کردار پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کمیشن صوبے کے لیے حکومت پنجاب کی زرعی پالیسی بنائے گا جس سے حکومت کی طرف سے وسائل کے صحیح استعمال کو یقینی بنایا جا سکے گا اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے وژن کے مطابق زراعت سے منسلک مختلف شعبوں میں ہم اہنگی کے ذریعے زراعت کی ترقی کے لیے حکمت عملی بھی وضع کی جاسکے گی ۔ اس سے پنجاب نہ صرف معاشی میدان میں ترقی کرے گا بلکہ فوڈ سیکیورٹی ، خود کفالت اور منافع بخش فصلوں کے فروغ میں بھی مدد ملے گی ۔ یو ایس قونصل جنرل یوری فیڈ کیو، کمیشن کے ممبران اور زرعی شعبہ سے تعلق رکھنے والے دیگر معززین بھی اس افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔
نعیم بھابھہ