سول ایسوسی ایشن کی غلط حکمت عملی‘ اے ایس ایف بھرتی کے امیدوار پریشان

سول ایسوسی ایشن کی غلط حکمت عملی‘ اے ایس ایف بھرتی کے امیدوار پریشان

ملتان(جنرل رپورٹر)سول ایوی ایشن کی غلط حکمت عملی کی وجہ سے اےئر پورٹ سکیورٹی فورس میں بھرتی کے خواہش مند ہزاروں امیدواروں کو پریشانی کا سامنا‘ شور کوٹ‘ کبیروالا‘ مظفر گڑھ‘ کوٹ ادو‘ لیہ ‘بہاولپور‘ لودہراں‘ بھکر اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کو صبح سات بجے آنا پڑرہا ہے اور رات کو گیارہ بجے تک نمبر نہ آنے پر واپس بھیج کر اگلے دن پھر بلایا جاتا ہے سول ایوی ایشن(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سپاہی کی پوسٹ کے لئے امیدواروں سے200روپے فی فارم اور اے ایس آئی اے کے لئے 3سو روپے لئے جارہے ہیں فارموں پر ہیں نہ کہیں اندراج کرایا جاتا ہے ایک سینئر اہلکار نے کہا کہ سول ایوی ایشن کو درخواستیں آن لائن وصول کرنی چاہئے تھیں اور فارم بھی کمپیوٹر سے ڈاؤن لوڈ کئے جاسکتے تھے چھان بین کے بعد امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جاسکتا تھا اس کے بعد روزانہ 100سے150امیدواروں کو فزیکل فٹنس چیک کرنے اور انٹرویو کے لئے بلایاجاسکا تھا اس وقت امیدواروں کو صبح سویرے لائن میں کھڑا کردیا جاتا ہے نمبر آنے پر کاغذات چیک کئے جاتے ہیں کچھ امیدوار پہلے مرحلے میں فارغ کردئے جاتے ہیں بعض دوسرے اور تیسرے مرحلے میں ان فٹ ہوجاتے ہیں اس طرح دو تین دن ضائع کرنے کے بعد بھی وہ امیدواروں کی فہرست میں شامل نہں ہوتے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر