حکمرانوں کی رخصتی کا بگل بجنے والا ہے

حکمرانوں کی رخصتی کا بگل بجنے والا ہے

ملتان(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

کی جنرل سیکرٹری نتاشا دولتانہ نے کہا ہے کہ گڑھی خدا بخش جیالوں کا سیاسی قبلہ اور شہید بھٹو کے مزار پر حاضری قلبی تسکین کا باعث بنتی ہے جبکہ4اپریل کو چےئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چےئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری موجو دہ حکمرانوں کی رخصتی کے الارم بجائیں گے اور پیپلز پارٹی کا جو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے پیپلز پارٹی کے کارکن من و عن عمل کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کی38ویں برسی کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے ملتان سٹی و ڈسٹرکٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی‘ ملک مختیار احمد اعوان‘ خواجہ رضوان عالم‘ ملک الطاف علی کھوکھر‘ ڈاکٹر جاوید صدیقی‘ حبیب اللہ شاکر‘ سید ناظم شاہ‘ بابو نفیس انصاری‘ ایم سلیم راجہ‘ رانا سمیر نون‘ سید عارف شاہ‘ سلیم الرحمن مےؤ اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نتاشہ

مزید : ملتان صفحہ آخر