روجھان میں کروڑوں سے واٹر ٹینک بنے گا

روجھان میں کروڑوں سے واٹر ٹینک بنے گا

روجھان ( نمائندہ پاکستان )صوبائی پارلیمانی سیکٹریری ایم(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

پی اے سردار عاطف حسین مزاری نے تحصیل پریس کلب روجھان کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کی اور صحافیوں کے مختلف سوالوں کے جواب دئیے اس موقع پر انکے ہمراہ مسلم لیگ ن کے راہنما امجد نواز مزاری اور وائس چیرمین مونسپل کمیٹی روجھان لیاقت حسین ملک تھے جبکہ پریس کلب روجھان کی طرف سے چیرمین پریس کلب فاروق احمد سیال ،صدر پریس کلب نوراحمد راہی ،سینر نائب صدر پریس کلب شکیل احمد سعیدی ،نائب صدرپریس کلب محمد علی عامر گورچانی ،ڈپٹی فنانس پریس کلب شکیل عمران اور سیکٹریری نشرواشاعت پریس کلب قیوم ملک خالد اور سیکٹریری مزمل نور ، رحیم یار خان کے سینر صحافی ناصر بھٹی ،سورج مزاری سمیت دیگر صحافیوں نے شرکت کی مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے صوبائی پارلیمانی سیکٹریری مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار عاطف حسین خان مزاری نے کہا کہ روجھان شھر کے لیے ساڑھے تین کروڑ روپے کی لاگت سے مختلف جگہوں پر دس دس گیلن کی واٹر ٹینکیاں تعمیر کی جارہی ہیں جبکہ کچی آبادی کے لیے ساڑھے چار کروڑ روپے کی لاگت سے واٹر سپلائی کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جس میں کچی آبادی کو واٹر پائپ بھی نئے لگا کر دیئے جاینگے صحافیوں کے لیے پریس کلب کی تعمیر شدہ عمارت کا انتظام کیا جارہا ہے جبکہ صحافیوں کے لیے کالونی بھی تعمیر کی جائے گئی اپنے منصوبوں پر بات کرتے ہوئے کہاکہ روجھان کو سوئی گیس کی فراہمی کے لیے کروڑوں روپے کے پرواجیکٹ پر کام جارہی ہے بہت جلد روجھان شھرمیں گیس لائن پائپ بچھائے جائیں گے۔ روجھان شہر او ر گردونواح کی بستیوں کے لیے واٹر سپلائی سکیم کی منظوری ، ایم پی اے و پارلیمانی سیکرٹری برائے لٹریسی سردار عاطف حسین خان مزاری کو منصوبہ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کے بعد اس منصوبے کی منظوری دے دی گئی۔ منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے سردار عاطف حسین خان مزاری نے بتایا کہ ان دو منصوبوں پر کروڑوں روپے خرچ ہونگے۔

عاطف مزاری

مزید : ملتان صفحہ آخر