بند کی تعمیر کیلئے اڑھائی ارب منظور

بند کی تعمیر کیلئے اڑھائی ارب منظور

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) عام انتخابات2018 ء میں(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر ملک بھر سے بھر پور کا میا بی حاصل کرے گی قائدین مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف اور میاں محمد شہباز شریف پسماندہ ضلع راجن پور سمیت جنو بی پنجاب کے تمام علاقوں کی تعمیروترقی میں خصوصی دِلچسپی لے رہے ہیں ان خیالات کااظہار ممبر قومی اسمبلی سردار حفیظ الرحمن خان دریشک نے چیئر مین یونین کو نسل سکھا نی والا سردار محمداحتشام الحق گوپانگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پر چیئر مین ضلع کونسل سردار عبدالعزیز خان دریشک وچیئر مین یونین کونسل ونگ سردار محمد یوسف خان دریشک بھی موجود تھے ممبر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت نے اُن کی سفارش پر مشترکہ طور پر دریائے سندھ سے ہرسال آنے والے سیلاب سے بچاؤ کے لئے کوٹلہ شیر محمد کے شرقی جانب بیٹ گل محمد کے مقام پر 2 ارب 50کروڑ سے بچاؤ بند کی تعمیر کی فوری منظوری دے دی ہے جس کی تعمیر بہت جلد شروع ہو جائیگی اس بچاؤ بند کی تکمیل سے لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر