کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ
ملتان(جنرل رپورٹر)امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
مقصوداحمد نے عدالت عظمیٰ کی جانب سے نیب میں غیر قانونی تقرریوں کے خلاف ازخود نوٹس کے مقدمے میں نیب کے4ڈی جیز کو فارغ کرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ نا اہل اور بدعنوان افراد کے خلاف عدالت عظمیٰ کافیصلہ درست اور خوش آئند ہے مگر درحقیقت یہ چیف ایگزیکٹوکے کرنے کاکام ہے۔یوں محسوس ہوتا ہے کہ حکومت وقت ہرمعاملے میں ناکام ہوچکی ہے۔حکومت کے کرنے کے کام عدالت عظمیٰ کررہی ہے جوکہ تشویش ناک امر ہے۔انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری ادارے سیاسی بنیادوں پر کی جانے والی تقرریوں سے بھرے پڑے ہیں۔اصل میرٹ پرپورااترنے والے افراد ہاتھوں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ ہونے کی ڈگریاں لیے دردرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔اقرباء پروری،رشوت خوری اور سفارشی کلچر نے اداروں کو تباہ وبرباد کردیا ہے۔ہم نیب جیسے احتساب کے ادارے کے اندر 101افسران کے خلاف جانچ پڑتال کے لیے کمیٹی کے قیام کو سراہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نااہل اور خلاف میرٹ افراد جہاں کہیں بھی ہوں ان کے خلاف فی الفور کارروائی کرنے کی ضرورت ہے۔
میاں مقصود