5 کروڑ سے میگا پراجیکٹس کی تکمیل

5 کروڑ سے میگا پراجیکٹس کی تکمیل

چشتیاں(نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی (بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

چوہدری طاہر بشیرچیمہ نے کہا ہے کہ شہر کی نواحی کالونیوں میں پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں گے جبکہ تین کروڑ روپے سے مختلف وارڈز میں بجلی فراہم کی جائے گی اس امر کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چشتیاں شہر کو ترقی کی طرف گامزن کرنا اوّلین ترجیح ہے حسین کالونی ،اور سیٹلائیٹ ٹاؤن میں عوام کی سیرو تفریح کے لیے دو پارک تعمیر کیے جارہے ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ خدمت کی سیاست کرنے والوں کو عوام اچھی طرح پہچانتی ہے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں کامیابی حاصل کریں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف ،وزیر اعلیٰ میں شہباز شریف کی خصوصی کاوشوں سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے انہوں نے کہا کہ اندرون شہر کی نواحی کالونیوں میں تین کروڑ روپے کی لاگت سے بجلی بھی فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر