ملکی ترقی کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ‘ بلدیاتی نظام مضبوط کرنا ہوگا‘ جہانگیر ترین

ملکی ترقی کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ‘ بلدیاتی نظام مضبوط کرنا ہوگا‘ ...

لودھراں (نما ئند ہ پا کستا ن) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن سے قبل میا ں نوازشریف نے لودھراں کے لئے اڑھائی ارب کا اعلان کیا ابھی تک لودھراں کو اڑھائی روپے بھی نہیں دیے گئے ۔میں نے بہت(بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کوشش کی کہ اڑھائی ارب روپے کا فنڈ لودھراں کو ملے ہر فورم پر آواز اٹھائی مگر ن لیگ نے یہ کہہ کر رقم دینے سے صاف انکار کردیا کہ وہ ایک سیاسی وعدہ تھا۔ اب میا ں شہباز شریف نے یہاں آکر پچیس ارب روپے کا اعلان کیا ۔میری خواہش ہے کہ لودھراں کو پچیس ارب روپے سے بھی زائد رقم ملے لودھراں میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پچھلے چالیس سا ل میں لودھراں کی ترقی کے لئے کچھ نہیں کیاگیا۔ لودھراں پر حکمرانی کرنے والوں نے لودھراں کو اندھیروں میں رکھا ۔ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کروڑوں روپے کی لاگت سے بنادیاگیا مگر یہاں سہولیات ناپید ہیں مریضوں کو بہاولپور ریفر کردیاجاتاہے۔نہ لودھراں میں تعلیم کی سہولیات فراہم کی گئیں اور نہ ہی دیگر سہولیات مگر میں نے جو وعدہ کیاتھا اپنے وعدے کے مطابق لودھراں میں بچوں اور بچیوں کے لئے اعلی معیارکا کالج بنوا رہاہوں انشاء اللہ لودھراں کے عوام کی خدمت جاری رکھوں گا۔ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے اور شفاف کاروبار کیا ہے ۔ ملک میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا سیاست دان ہوں۔جہانگیر خان ترین نے کہا کہ حکو مت نے عوام سے وعدہ کیاتھا کہ چھ ماہ میں لوڈشیڈنگ ختم کردیں گے آج ملک میں چودہ چودہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب تک ملک میں کرپشن ختم نہیں ہوگی ترقی نہیں ہوگی ۔ بڑے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالناہوگا۔ملکی ترقی کے لئے اداروں کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے بلدیاتی نطام کو مضبوط کر نا ہوگا جہانگیر خان ترین نے مزید کہا کہ پانامہ کیس میں عدالت جو بھی فیصلہ دے گی ہم قبول کریں گے جہانگیر خان ترین نے لودھراں پریس کلب کے نومنتخب صدر رانا آصف حنیف ،جنرل سیکرٹری شہزاد قریشی اور دیگر عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی اور انہیں گلدستے پیش کیے ۔ بعد ازاں علاقوں سے آئے وکررز اور سپورٹرز سے ملاقات بھی کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر