امیر جماعت اسلامی آج بہاولپور آئینگے

امیر جماعت اسلامی آج بہاولپور آئینگے

ملتان(جنرل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں جنوبی پنجاب کے دورے کے(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

دوسرے روز آج بہاولپور پہنچیں گے جہاں وہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرینگے۔ جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے سیکر ٹری اطلاعات کنور محمد صدیق کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق آج 4:30بجے سہ پہر ہاکی اسٹیڈیم بہاولپور میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے اور کل یکم اپریلب بروز ہفتہ کو شجاع آباد تحصیل بار سے11 بجے دن اور1بجے دوپہر رضا کاٹن فیکٹری میں پیر طاہر عزیز بودلہ کی جانب سے دیئے جانیوالے استقبالیہ سے خطاب کریں گے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر