رنگ رلیاں مناتے پکڑے جانے پر بیوی نے بھائیوں سے ملکر شوہر کو زبردستی کالا پتھر پلا کر موت کے گھاٹ اتار دیا

رنگ رلیاں مناتے پکڑے جانے پر بیوی نے بھائیوں سے ملکر شوہر کو زبردستی کالا ...

میلسی(نمائندہ پاکستان)بیوی کو رنگ رلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑنے والے شوہر کو مبینہ طور پر بیوی اور اسکے بھائیوں نے زبردستی کالا پتھرپلا دیا جس سے وہ دم توڑ گیا ۔(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

تفصیل کیمطابق ویر سی واہن کے رہائشی محنت کش عبد الخالق نے مبینہ طور پر اپنی بیوی امیر مائی کو گھر میں اللہ بخش کے ہمراہ رنگ رلیاں مناتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا جس پر امیر مائی اور اسکے رشتہ دار عبد الخالق مخالف ہو گئے مبینہ طور پر عبد الخالق کو امیر مائی نے اپنے رشتہ داروں شاہد، اللہ بخش، اور غلام مصطفی وغیرہ کی مشاورت سے زبر دستی کالا پتھر پلا دیا جس سے عبد الخالق دم توڑ گیا تھانہ صدر میلسی نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر