ایپکا کی قلم چھوڑ ہڑتال،دفاتر کی تالا بندی ،سائلین خوار،مظاہرے ریلیاں
ملتان،پیرجہانیاں،خیر پور سادات،وہاڑی، خانیوال، بہاولپور پور(نمائندہ خصوصی،سپیشل رپورٹر، نمائندگان)مطالبات کے حق میں مخالفین متعدد شہروں میں ایپکا کی قلم چھوڑ ہڑتال،ٹریفک جام،دفاتر کی تالہ بندی سے سائلین خوار ملتان سے نمائندہ خصوصی،سپیشل رپورٹر کے مطابق آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی اپیل پر ایپکا ڈی سی آفس کے یونٹ نے بھی مکمل ہڑتال کی اور دفاتر کو تالے لگاکر احتجاجی اجلاس میں شرکت کی۔اس ہڑتال کیوجہ سے(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
ڈپٹی کمشنر آفس میں آئے سائیلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا،رجسٹری برانچ ملتان بھی مکمل طور پر بند کردی گئی۔6اپریل کو ملتان میں بھرپور احتجاجی کا اعلان۔ایکسائزآفس میں مظاہرے کے بعد ایم ڈی اے چوک پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل چیئرمین احسان خان سدوزئی‘ عبدالمجید نانڈلہ‘ چوہدری نیازاحمد‘ سعید قریشی ‘ ریحان جاٹ‘ زمن خان‘ طاہر عباس‘ حسن عباس‘ مہتاب ڈوگر‘ پرویز اور دیگر نے کہا کہ حکومت ایپکا کے مطالبات تسلیم کرے ورنہ غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی جائے گی اور تحریک چلائی جائے گی ‘مظاہرین نے شدید نعرے بازی کی جس کے باعث ایم ڈ ی اے چوک پر ایک گھنٹے تک ٹریفک جام رہی ‘ایجوکیشن آفس چونگی نمبر6میں بھی ایپکا نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے احسان خان سدوزئی، ملک عبد المجید نانڈلہ اور چوہدری نیاز احمد ڈھلوں نے کہا کہ حکومت ملازمین دشمن پالیسوں پر عمل پیرا ہے عرصہ دراز سے ملازمین ایپکا کے پلیٹ فارم سے چارٹرف ڈیمانڈ ز کے لئے صدائے احتجاج بلند کر رہے ہیں لیکن ارباب اختیار کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔پیرجہانیاں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ایپکا مظفرگڑھ کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلسہ بمقام تحصیل کمپلیکس مظفرگڑھ زیر صدارت وزیر احمد خان دستی منعقد ہوا۔ جبکہ چوہدری خالد جاوید سنگھڑا ، نذر حسین کوراہی ، مرکزی راہنما ایپکا پاکستان مہمانان خصوصی تھے ۔ احتجاجی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے خالد جاوید سنگھڑا ، نذر حسین کوراہی ، ممتا زاحمد راٹھور ، سرفراز اللہ والے ملک سعید مجاہد ،فضل شاکر ،اکرم بدھ ،مجاہد گورمانی ، یوسف کھاڑک ، ساجد بخاری ، ریاض لغاری ، عدنان لغاری ، اسلم بھٹہ ، ریاض گجر و دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا ارکان اسمبلی کی تنخواہیں بڑھاتے وقت کوئی ایک رکن اسمبلی بھی چاہے وہ کسی بھی پارٹی سے ہو احتجاج نہیں کرتا مگر جب سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا معاملہ ہو تو خزانہ خالی ہونے کا رونہ روتے ہیں ۔خیر پور سادات سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ضلع مظفر گڑھ میں مطالبات کے حصول کیلئے کلرکوں کی مکمل ہڑتال دفتروں کی تالا بندی جلسے جلوس اور احتجاجی ریلیاں سرکاری امور ٹھپ۔ دور دراز سے آئے سائلین رل گئے ن لیگ نے ہمیشہ سرکاری ملازمین کا استحسال کیا۔ چولھے ٹھنڈے گھروں میں فاقے جینا محال دال روٹی کا حسول بھی مشکل ہو گیاایپکا اپنے حقوق پر کسی کو ڈا کہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گی ۔اپنے حقوق سلب کرنے والے حکمرانوں کامحاسبہ کریں گے چارٹرڈ آف ڈیمانڈ تسلیم نہ کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہو گا۔ نذر کورائی ۔خالد جاوید سنگھیرا۔وزیر دستی نے کہا کہ پنجاب حکومت کلرکوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کر رہی ہے بجٹ میں امراء کو ریلیف اور ملازمین کو ہمیشہ صرف دھوکا دیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے تمام ملازمین کو یکساں مساوی مراعات دینا ریاست کی ذمہ داری ہے مگر پنجاب حکومت ملازمین کش پالیسیاں بنا کے ملازمین کو سڑکوں پر آنے اور احتجاج کرنے پر مجبور کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ریٹائرمنٹ پر انشورنس کی عدم ادائیگی اور دیگرصوبوں کے درمیان تنخواہوں میں واضح فرق ملازمین میں بے چینی پھیلا رہا ہے ایپکا کے شاہین کسی کو بھی اپنے حقوق پرڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نامہ نگار کے مطابق حاجی محمد ارشاد چودھری ، صوبائی صدر ایپکا پنجاب کی کال پر ضلع بھر میں دفاتر کی تا لہ بندی اور مکمل ہڑتا ل کی گئی اس موقع پر ضلع بھر سے آل پا کستان کلرکس ایسو یس ایشن کے عہدیداروں و جملہ ممبران کی کثیر تعداد نے شر کت کی اور فوڈ ڈیپارٹمنٹ آفس سے قائد اعظم چوک وہاڑی تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ، جس کی قیادت شیخ مظہر حسین ( ضلعی صدر ایپکا/صوبائی سینئر نا ئب صدر ایپکا پنجاب)، میا ں محمد شاہد مشتاق (ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکا) وہاڑی ضلعی عہدیداران ایپکا عطاء محمد ، غلام وڑائچ ، میاں شاہ جہاں قیصر ، طیب بھٹی(جنر ل سیکرٹری پنجاب پا پو لیشن) نے کی قا ئد اعظم چوک وہاڑی میں دھرنادیا گیا اور احتجاجی مظاہرین نے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت مہنگائی کے تنا سب سے ملا زمین کی تنخواہون میں معقول اضافہ کرے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں200%اضافہ کردیا گیا ہے لیکن ملا زمین کی تنخواہوں میں خا طر خواہ اضافہ نہ کیا گیا ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل کیڈر کے تمام ملا زمین اپ گریڈ کیا جا ئے۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ،نمائندہ خصوصی کے مطابق آل پا کستان کلرکس ایسو سی ایشن کے ضلعی صدر منور علی بھٹی نے کہا ہے کہ کسی بھی کلرکس کی عز ت ونفس مجروع نہیں ہونے دیں گے اور جو افسر بھی کلرک سے بد تمیزی کرے گا اسکو ضلع بدر کردیں گے،ان خیالات کااظہارانہوں نے آل پا کستان کلرکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈپٹی کمپلیکس آفس میں احتجاجی جلسہ اور ہڑتالی کیمپ سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقعہ پر رانا محبو ب حسین ، جنرل سیکرٹری چودھری اظہر خالد ، چودھری محمد آصف گھمن ، نو ید عبا س قریشی، خادم حسین ، رانامحمد ایوب ، شاہ نوا ز ، حاجی محمد ریاض ، پیر تا بش ، یاسین شاد ، عمر دراز ، قاری اسما عیل ، امان اللہ منیس ، محمد مقصود ، جا وید رامے ، رانا اسرار سمیت کلرکس کی کثیر تعداد موجود تھی۔خانیوال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق آل پاکستان کلرک ایسوسی ایشن ضلع خانیوال کے زیر اہتمام ڈی سی آفس خانیوال میں ایک احتجاجی ہڑتالی کیمپ لگایا گیا جس میں نائب صوبائی صدر ایپکا میاں عمران کمبوہ،ضلعی صدر ایپکا ملک محمد قاسم ، چوہدری شوکت علی ، جنرل سیکرٹری چوہدری مسعود الروف کمبوہ ، مہر منیر دولتانہ، چوہدری محمد عاطف صدیق محکمہ صحت، رانا محمد ناصر ، ملک شفقت کھیارا، نذیر احمد وٹو محکمہ آب پاشی، طارق اجنبی، محمد اکمل سیال ، حسنین سہو، مراتب حسین شہزاد اور رانا محمد رفیق نے ایپکا کے چارٹر آف ڈیمانڈ پر تفصیلی خطاب کیا اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ایپکا کے مطالبات فوراً منظور کیے جائیں۔بہاولپور سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق اپیکابہاولپور کے سینکڑوں ملازمین نے مطالبات کے حق میں حکومتی سست روی بے حس کیخلاف ریلوے روڈ سے فریڈگیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی لاکھوں خاندانوں کااعتماد ہمارے پاس ہے حکومت وقت کاآخری بجٹ میں جائز احتجاجی مطالبات پورے نہ ہوئے توخیبرپختوانخوہ سے لے کرکراچی تک الیکشن میں ووٹ کااستعمال نہیں کرینگے ایک ملک کی ایک فیڈریشن ہے،ں ایڈہاک ریلیف ضم کیاجائے ان خیالات کااظہار فخرالرحمن اظہرسیکرٹری جنرل پنجاب راناوحیدسلطان ، ڈاکٹرعبداللہ، رفیق احمدخان، حاجی محمداصغر، فہیم عباسی اورحافظ اقبال نے مظاہرین سے خطاب کے دوران کیا۔
ایپکا