تحریک انصاف سٹی ملتان کے جنرل سیکرٹری کیلئے مخدوم بابر شاہ نامزد

تحریک انصاف سٹی ملتان کے جنرل سیکرٹری کیلئے مخدوم بابر شاہ نامزد

ملتان(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈوگر ہاؤس ملتان میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ملتان کارپوریشن (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کے چیئرمین ، وائس چیئرمین، کونسلرز اور تحریک انصاف کے کارکن شامل تھے۔ اجلاس میں ملک عدنان ڈوگر کے علاوہ ملتان کارپوریشن کے 19چیئرمینوں نے پاکستان تحریک انصاف سٹی ملتان کے جنرل سیکرٹری کے لئے مخدوم بابر شاہ کو نامزد کر دیا جو کہ ندیم قریشی کے معطل ہونے پر ملتان شہر میں جنرل سیکرٹری کی سیٹ خالی تھی ایم این اے ملک عامر ڈوگر149اور پی پی 195کے ایم پی اے حاجی جاوید انصاری نے بھی مخدوم بابر شاہ کے نام کو نامزد کر دیا ہے اس موقع پر ملک عدنان ڈوگر نے کہا کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور صدر جنوبی پنجاب اسحاق خاکوانی سے اپیل کرتے ہیں کہ جنرل سیکرٹری کے عہدے کے لئے مخدوم بابر شاہ نزمد کرے جس پر صدر جنوبی پنجاب اسحاق خاکوانی نے کارکنوں کو یقین دلایا کہ بہت جلد ملتان شہر آکر تمام چیئرمین اور پارٹی ورکرز سے ملاقات کرکے میرٹ کی بنیاد پر جنرل سیکرٹری منتخب کئے جائیں گے ۔

جنرل سیکرٹری

مزید : ملتان صفحہ آخر