راحیل شریف کا اسلامی نیٹو فوج کا سربراہ بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہے‘ علی محمد ابوتراب

راحیل شریف کا اسلامی نیٹو فوج کا سربراہ بننا پاکستان کیلئے اعزاز ہے‘ علی ...

ملتان ( جنرل رپورٹر )مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سینئر نائب امیر ،ممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان مولانا علی (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

محمد ابو تراب نے کہا ہے کہ جنرل( ر ) را حیل شریف کی اسلامی نیٹو فوج میں بطور سربراہ تقرری پاکستان کے لیئے اعزاز اور فخر ہے ۔ اس پر بھی چہ میگوئیاں افسوسناک امر ہے۔ ناموس رسالت مآبؐ کی شان اقدس کے متعلق ہرزہ سرائی کرنے والے اور حرمین شریفین کے خلاف ناپاک عزائم رکھنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ جنوبی پنجاب کے دوران اہل حدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب کے جنرل سیکرٹری قاری ہدیت اللہ ، سیکرٹری نشر واشاعت اہل حدیث یوتھ فورس جنوبی پنجاب محمد عبد اللہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان کی پریڈ میں سعودیہ عرب، ترکی، چائنہ کی شمولیت سے ملکی وقا ربلند ہوا وہ بھی بعض لوگوں اور بعض ممالک کو برداشت نہیں ہو رہا ۔

ابو تراب

مزید : ملتان صفحہ آخر