جامعہ عبداللہ بن مسعودخانپور کے سالانہ اجتماع کا آغاز آج ہوگا

جامعہ عبداللہ بن مسعودخانپور کے سالانہ اجتماع کا آغاز آج ہوگا

راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جامعہ عبداللہ بن مسعودؓ خان پور کے انتیسواں سالانہ تین روزہ عالمی اجتماع کے انتظامات مکمل ملک بھر قافلوں کی آمد جاری عالمی اجتماع کا افتتاح آج شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی حبیب الر حمن درخواستی کے خطاب و خطبہ جمعۃ المبارک سے ہوگا حتمی پلان (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

تشکیل دے دیاگیاعالمی اجتماع کا پنڈال یو نیورسٹی ایجوکیشن کے وسیع عریض گراؤنڈمیں تیار جسمیں ایک لاکھ افراد کے بیٹھنے کا انتطام ہوچکا ہے ۔پنڈال، بازاروں میں جامعہ کی حفاظت کیلئے چار سو رضاء کاروں نے ڈیوٹیاں سنبھال لیں ہیں ،عالمی اجتماع سے علماء دیوبند کی تمام مذہبی سیاسی اور جہادی اور مدارس کے سر براہان خطاب کرینگے ،ان خیالات کا اظہار جامعہ عبداللہ بن مسعود خان پور کے ناظم اعلیٰ و جمعیت علماء اسلام (س) کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مفتی محمد اسعد در خواستی عالمی اجتماع کے تر جمان مولانا عبد الصمد در خواستی مولانا احمد درخواستی مولانا ارشد در خواستی نے عالمی اجتماع کے جلسہ گاہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیاصوبہ سندھ سے جمعیت علماء اسلام (س) کے رہنماوٗں مولانا سعید ثاقب مفتی حماداللہ مدنی مولانا عبدالمنان انور قاری اللہ داد مولانا عتیق الرحمن انقلابی مولانا عبد الخالق چاچڑ پنو عاقل ،مولانا قاری محمد امجد مدنی نواب شاہ مولا نا حزب اللہ کہپرو قاری جمیل احمد بندہانی سکھر ،صوبہ بلو چستان سے شیخ الحدیث مولانا عبدالباقی شیخ الحدیث مولانا آمان اللہ مولا ناہدایت اللہ مولانا منیر احمد مولانا عین الدین قلات مولوی بشیر احمد ہر نائی مولانا ند الرحمن کوئیٹہ ،صوبہ پنجاپ لاہور سے مولانا اعظم حسین قاری عبدالرب امجد ،حافظ غازی الدین بابر مولانا احمد ثانی ،کی قیادت میں قافلے پہنچ چکے ہیں۔

جامعہ عبداللہ

مزید : ملتان صفحہ آخر