خواتین داد رسی سنٹر میں پہلی ایف آئی آر در ج ‘،متاثرہ خاتون کا اغوا اور تیزاب پھینکنے والے6افراد کیخلاف مقدمہ درج

خواتین داد رسی سنٹر میں پہلی ایف آئی آر در ج ‘،متاثرہ خاتون کا اغوا اور ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)خواتین داد رسی سنٹر میں پہلی ایف آئی آر در ج کرلی گئی ہے،متاثرہ خاتون نے اغوا اور تیزاب پھینکنے پر(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
6افراد کیخلاف مقدمہ درج کرایا ہے،سالار واہن کی رہائشی اقصی منیر کے مطابق وہ پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کر تی ہے گھر جارہی تھی کہ ملزم طیب،اویس حفیظ،خالد انجم،ملک رمضانوغیر ہ نے اسے زبردستی اغوا کر نے کی کوشش کی،ذدو کوب کیا، اس دوران ملزم خالد انجم جس نے بوتل سے تیزاب اس پر پھینکا جس کے چھینٹے اسکے بازو اور کمر پر گرے،لوگوں کے جمع ہونے پر ملزم فرار ہوگئے، خواتین داد رسی سنٹر میں وومن پولیس سنٹر میں مقدمہ درج کرلیا گیاہے۔