ملتان میں چور،ڈاکو راج،شہری لاکھوں مالیتی زیورات،نقدی،موٹر سائیکل سے محروم

ملتان میں چور،ڈاکو راج،شہری لاکھوں مالیتی زیورات،نقدی،موٹر سائیکل سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے زیورات۔نقدی،4 موٹر سائیکل،موبائل فونز اور دیگر سامان سے محروم ہو گئے۔تفصیل کے مطابق تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے عمر ،سجاد کے موٹر سائیکل چوری کر لئے(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
۔تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے سجاد کی موٹر سائیکل اور عمران کے گھر سے 23 ہزار روپے نقدی،موبائل فون اور سونے کی انگوٹھی چوری کر لی۔تھانہ ممتاز آباد ہی کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے ضیاء کا 20 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری کر لیا۔تھانہ ممتاز آباد ہی کے علاقے میں ڈاکووں نے شعیب کی بہن سے 3 لاکھ روپے مالیت کی سونے کی چوڑیاں چھین لیں۔تھانہ قطب پور کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے ارشد کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔تھانہ گلگشت کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے مہتاب کا 29 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون چوری کر لیا۔تھانہ گلگشت ہی کے علاقے میں ڈاکووں نے خالد سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔تھانہ قادر پورراں کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے داود کی جیب سے 27 ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چوری کر لیا۔تھانہ سٹی جلال پور کے علاقے میں نامعلوم چوروں نے آصف کی موٹر سائیکل چوری کر لی۔دریں اثناء ریلوے روڈ پر مسلح ڈاکوں نے مسعود سے40ہزار نقدی چھین لیے۔