ایم ایس وہاڑی ہسپتال کیخلاف ڈاکٹرز، ملازمین کی ہڑتال ، شدید احتجاج

ایم ایس وہاڑی ہسپتال کیخلاف ڈاکٹرز، ملازمین کی ہڑتال ، شدید احتجاج

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئند ہ خصوصی)ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی ینگ ڈاکٹر ز ، نرسز ، پیر ا میڈیکل سٹاف ، سیکورٹی گارڈ اور درجہ چہارم کے ملا زمین کا ایم ایس ڈاکٹر محمد فاروق کے خلاف ہڑتال اور شدید احتجاج ، ہسپتال میں کام بند، ایم ایس کے تبادلہ تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان ، نرسز کی (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

طرف سے ایم ایس پر شدید الزامات ، سیکورٹی گارڈز، اور ڈیلی ویجز ملا زمین کا گزشتہ تین ما ہ سے تنخواہ نہ دینے کا الزام ، ڈی ایچ کیو ہسپتال وہاڑی کے ایم ایس ڈاکٹر محمد فاروق کے نا منا سب رویہ کے خلاف ہسپتال کے عملہ نے ہڑتا ل کردی بعد ازاں احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا ، ملا زمین کا کہنا ہے کہ جب سے ایم ایس ڈاکٹر محمد فاروق تعینات ہوئے ہیں ملا زمین کی عز ت نفس مجروع کرنا معمول بنا رکھا ہے سٹاف نرسز نے الزام عا ئد کیا کہ ایم ایس نا ز یبا گفتگو کرتا ہے اور رات کے وقت اپنے پا س بیٹھے پر مجبور کر تاہے احتجاج کے دوران شیخ صدام ، مظہر حسین ، منور حسین ودیگر کا کہنا تھا کہ درجہ چہارم کے ملا زمین کے ساتھ جا نوروں جیسا سلوک کرتا ہے جبکہ ڈیلی ویجز ملا زمین کو بغیر تنخواہ کے گزشتہ تین ماہ سے کام پر مجبور کررکھا ہے اگر کوئی ڈیلی ویجز ملا زم چھوڑ کر جا نے کی با ت کرے تو پو لیس کو بلا کر اس کو ہراسا ں کر تا ہے ان کا یہ کہنا تھا کہ ایم ایس کے تبادلہ تک نہ خود کام کریں گے اور نہ ہی کسی کو کرنے دیں گے اور احتجاج کا دائرہ پورے ضلع تک وسیع کردیا جا ئے گا رابطہ کرنے پر ایم ایس ڈاکٹر فاروق نے بتایا کہ ملا ز مین کو کا م کرنے کا کہا جا تا ہے کام چور ملا زمین شور ڈال کر ہسپتال کا ماحول خراب کررہے ہیں ۔

نرسز الزامات

مزید : ملتان صفحہ آخر