ضلع ملتان میں اعلیٰ عہدہ پر تعینات خاتون پولیس افسر کا ملازمین کو گالیاں دینے،بدکلامی کرنے کا انکشاف

ضلع ملتان میں اعلیٰ عہدہ پر تعینات خاتون پولیس افسر کا ملازمین کو گالیاں ...

ملتان(کرائم رپورٹر)ضلع ملتان میں اعلیٰ عہدہ پر تعینات خاتون افسر کا ملازمین کو(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

گالیاں دینے اور بدکلامی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ خاتون افسر اردل روم اور دیگر محکمانہ میٹنگ کے دوران ملازمین کو برے القاب یہاں تک کے گالیاں دینے سے بھی گریز نہیں کرتیں،جس پر ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے ،کہ پولیس ایک ڈسپلن فورس ہے ۔غلطی پر سزا دینے کی بجائے بدکلامی اور گالیاں نکالنا غیر اخلاقی فعل ہے ۔انہوں نے آر پی او اور سی پی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر