تعلقات کے شبہ میں بیوی ذبح ،نوجوان محبوبہ کے گھر قتل ،4افراد ٹریفک حادثات کی نذر

تعلقات کے شبہ میں بیوی ذبح ،نوجوان محبوبہ کے گھر قتل ،4افراد ٹریفک حادثات کی ...

ملتان ‘ کوٹ ادو ‘ دائرہ دین پناہ ‘ عبدالحکیم‘ بستی ملوک ‘ جھوک اترا (کرائم رپورٹر ‘ نمائندگان ) تعلقات کے شبہ میں بیوی ذبح کردی ‘ محبوبہ کو ملنے کیلئے آنیوالا نوجوان محبوبہ کے گھر میں قتل کردیا گیا ‘ ٹریفک حادثات میں 4 افراد جاں بحق ۔ ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق ناجائز تعلقات کے شبہ میں شوہر نے مبینہ طورپر بیوی کے گلے پر چھری پھیرکر قتل کردیا۔ملزم فرار ہونے میں کامیاب،پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روز دن (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

کے وقت مخدوم رشید پولیس کو اطلاع ملی کہ 28سالہ خاتون کو قتل کردیا گیا گیا ہے۔پولیس اور فرانزک موبائل کی ٹیم موقع پر پہنچی تو ارشاد مائی کی گردن کٹی لاش فرش پر پڑی تھی اس کے والد نے پولیس کو بتایا کہ اس کی بیٹی کی شادی 6سال قبل ہوئی تھی،اور اس کے دو بچے بھی ہیں۔کچھ دنوں سے اس کی بیٹی ارشاد پریشان تھی گزشتہ روز اس نے فون کر کے گھر بلایاجب اسے ملنے آیا تو کافی دیر دروازاہ کھٹکھٹایا تاہم دروازہ نہ کھلا تو دیوار پھلانگ کر اندر گیا تو اپنی بیٹی کو اس حالت میں پایا۔اس کے شوہر نے اسے قتل کیا اور فرار ہوگیا ہے۔فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں معلوم ہوا ہے کہ ارشاد بی بی کو اس کے شوہر نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں قتل کیا ہے۔ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے ہیں جلد ہی گرفتار کر لیں گے۔ کوٹ ادو ‘ دائرہ دین پناہ سے تحصیل رپورٹر ‘ نامہ نگار کے مطابق موضع ٹبہ مستقل شرقی کنڈاسٹاپ کے رہائشی غلام عباس کھچی کی اہلیہ فرزانہ بی بی جوکہ8بچوں کی ماں ہے نے کافی عرصہ سے اپنے رشتہ دار26سالہ عابدعلی ولدمحمدعلی کھچی سے تعلقات استوارکرلیئے تھے۔عابدعلی کراچی کی ایک سٹیل ملزمیں عارضی طورپرملازم تھاگزشتہ رات کراچی سے دائرہ دین پناہ اپنی محبوبہ کے گھررات گئے پہنچااوروہیں رات گزاری۔علی الصبح فرزانہ کے خالوغلام شبیر،ماموں کاظم عرف کالواورمحمدنوازکھچی کونسیم نامی خاتون نے فون کرکے عابدکی موجودگی کی اطلاع دی تینوں افرادنے موقعہ پرپہنچ کرپہلے فرزانہ کوکسیوں اورڈنڈوں سے حملہ کرکے شدیدمضروب کردیابعدازاں کمرے میں سوئے ہوئے عابدعلی پرکسیوں اورڈنڈوں کے وارکرکے موقعہ پرہی ہلاک کردیااوربعدازاں تینوں ملزمان خودتھانہ دائرہ دین پناہ پہنچ گئے،ڈی ایس پی کوٹ ادومحمدمجاہدبرمانی،ایس ایچ اودائرہ جاویداقبال ترک پولیس نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پرپہنچے توصحن میں دونوں خون میں لت پت پڑے تھے پولیس نے خاتون کوتشویش ناک حالت کے باعث نشترریفرکردیاجہاں اسکی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جبکہ عابدکی نعش پوسٹ مارٹم کے بعداسکے والدمحمدعلی کھچی کے حوالہ کردی پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے تفتیش کادائرہ وسیع کردیاہے۔ عبدالحکیم سے نمائندہ خصوصی کے مطابق زیر تعمیر موٹر وے گوجرہ سے خانیوال پر کام کرتے ہوئے روڈ رولر نے مجوزہ سڑک کے کنارے کھیلتے ہوئے نوعمر لڑکے کو کچل دیا ، روڈ رولر کا ڈرائیور موقع سے فرار ، اس حادثے کی خبر سن کر سینکڑوں لوگ موقع پر پہنچ گئے اور انھوں نے روڈ رولر کو بھی آگ لگانے کی کوشش کی جبکہ لوگوں نے موٹر وے انتظامیہ اور ٹھکیدار کے خلاف بھی شدید احتجاج کیا۔ بستی ملوک سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بستی ملوک کے قریب ترگڑھ موڑ پر دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ان میں سے ایک مرد اور ایک خاتون شدید زخمی ‘ زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے قریبی مخدوم عالی ہسپتال منتقل کردیا ۔جھوک اترا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق جکھڑ امام شاہ میں پندرہ سالہ غیر شادی شدہ فخر عالم بھٹہ کسی کام کی غرض سے شہر جکھڑ امام آیا ہوا تھا کہ اچانک ریت کی بھری ٹرالی سے موٹر سائیکل جا ٹکرایا جس کی وجہ سے پندرہ سالہ فخر عالم بغیر کسی ٹریٹمنٹ کے موقع پر دم تور گیا مرحوم کی میت جکھڑ اما شاہ بستی بنانی پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا مرحوم کو آہنوں اور سسکیوں سے نماز جنازہ کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔

قتل حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر