گھریلو تنازعات ، لڑکی کی کالا پتھر پی کر خودکشی، نوجوان پھندے سے جھول گیا

گھریلو تنازعات ، لڑکی کی کالا پتھر پی کر خودکشی، نوجوان پھندے سے جھول گیا

میلسی، جتوئی (نمائندگان) لڑکی نے کالا پتھر پی کر نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی میلسی سے نمائندہ پاکستان کیمطابق بھائیوں کے جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر حافظہ قرآن(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

نوجوان لڑکی نے کالا پتھر پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا بتایا گیا ہے کہ بستی احمد پور کی حافظہ قرآن نابینا لڑکی (ر) نے گھر میں بھائیوں کے مابین ہونے والے جھگڑے سے دلبرداشتہ ہو کر گھر میں موجود کالا پتھر پی لیا جسے تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی لایا گیا جہاں طبی امداد کے دوران وہ دم توڑ گئی ۔ جتوئی سے نامہ نگار کیمطابق جتوئی کا نواحی علاقہ محسن آباد کا رہائشی محمد عامر کلیم شاہ ہاشمی نے گھریلو حالات سے تنگ آکر اپنی دکان کے اندر رات کے وقت اپنی دکان اندر سے بند کرکے اپنے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی جب صبح ہوئی تو ساتھ والی دکان والوں نے دکان کا شٹل اٹھایا دیکھا تو عامر کلیم کو لٹکا ہوا پایا اسی دوران دکانداروں نے اس کے وارثان کو اطلاع دی جبکہ پولیس بھی واقع کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیئے لے گئی پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو وارثان کے حوالے کر دیا گیا ۔

خودکشی

مزید : ملتان صفحہ آخر