کنٹونمنٹ بورڈ کے نائب صدر ہمایوں اکبر کی نااہلی کا فیصلہ برقرار

کنٹونمنٹ بورڈ کے نائب صدر ہمایوں اکبر کی نااہلی کا فیصلہ برقرار

ملتان (خبر نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے کنٹونمنٹ بو رڈ کے نائب صدر ہمایوں اکبر کی نا اہلی کا فیصلہ بر قرار رکھتے ہوئے اپیل خارج کرنے کا حکم دیا ہے واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے انہیں نا اہل قرار دیا تھا جس کے فیصلہ کیخلاف ہمایوں اکبرنے ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی ۔ فاضل عدالت(بقیہ نمبر33صفحہ7پر )

میں ہمایوں اکبر نے اپیل دائر کی تھی کہ اس کے خلاف سابق وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ ملتان اورتحریک انصاف کے امیدوار حاجی فضل حسین چانڈیہ نے انتخابی عذرداری دائر کی تھی کہ کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کے وارڈنمبر 7سے اس کے مقابلے میں آزادامیدوارہمایوں اکبرممبر منتخب ہوئے جو بعدازاں وائس پریذیڈنٹ بھی منتخب ہوگئے تاہم انھوں نے کاغذات نامزدگی میں اپنے مختلف اثاثہ جات اور بنک اکاؤنٹس چھپائے اورجان بوجھ کر کاغذات میں ظاہرنہیں کئے ہیں جس پر ان کے کاغذات پر اعتراض عائد کیا تو کاغذات مستردکردئیے گئے لیکن اپیلیٹ اتھارٹی کی جانب سے حکم امتناعی جاری ہونے اورالیکشن لڑنے کی اجازت پرانتخاب میں حصہ لیا تھا تاہم اثاثہ جات چھپانے کی وجہ سے انھیں نااہل قراردیاجائے۔درخواست گذارہمایوں اکبر کی جانب سے استدعاکی گئی کہ ان کے خلاف غلط الزامات عائد کئے گئے ہیں جو قبل ازیں اپیلیٹ اتھارٹی نے مستردکردئیے تھے اس لئے واضح ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے اس کے خلاف حکم منسوخ کرکے عہدہ پر بحال کرنے کا حکم دیاجائے۔اس ضمن میں دونوں فریقوں کے وکلاء کی جانب سے درخواست کے قانونی نکات پر بحث کی گئی اوردلائل دئیے گئے۔فاضل عدالت نے سماعت کے بعد اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن ٹربیونل کا حکم برقراررکھنے کا حکم دیاہے۔

نااہل

مزید : ملتان صفحہ آخر