قتل مقدمات کے فیصلے 6مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی

قتل مقدمات کے فیصلے 6مجرموں کو سزائے موت سنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


دنیا پور، قطب پور، میاں چنوں، محسن وال، میلسی، دھنوٹ، جام پور (نمائندگان) قتل کے مختلف مقدمات میں ملوث 6ملزموں کو (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )مختلف عدالتوں نے سزائے موت سنا دی اس سلسلہ میں دنیا پور ، قطب پور سے نامہ نگار کیمطابق نواحی چکنمبر160ڈبلیو چک فوجیاں والا میں 25جنوری2014کودو بھائیوں مجرمان تنویراور عرفان پسران انور اقوام گجراتی نے گھاس کاٹ کر واپس آتے ہوئے مقتول ر اشدولد اصغر قوم جٹ جٹھول کا راستہ روکا اور بحث وتکرار کے بعد چھری کے وار کیے جو دل پر لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا۔تھانہ ٹبہ سلطان پور نے دونوں مجرموں کے خلا مقدمہ نمبر21/14زیر دفعہ 302/.34ت پ درج کر کے تنویر کو گرفتار کر لیا تھا ۔مقدمے کی سماعت کے بعد سیشن جج اعظم جاوید میلسی نے3سال2ماہ اور2دن بعد تنویر کو سزائے موت اور 3لاکھ روپے جرمانہ کر دیا جبکہ عرفان کو تاحال فرار ہونے پر اشتہاری قرار دیدیا میاں چنوں ، محسن وال سے نمائندہ خصوصی، نمائندہ پاکستان کیمطابق ایڈیشنل سیشن جج میاں چنوں سردار محمد اقبال ڈوگر نے تھانہ چھب کلاں کے مقدمہ قتل کے استغاثہ محمد اکرم بنام محمد اسلم وغیرہ کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم بہرم ولد اسلم سکنہ63پندرہ ایل کو سزائے موت اور تین لاکھ روپے ہرجانے کا حکم سنایا ،عدم ثبوت کی بنا پر مجرم کے باپ اسلم ،بھائی صدام اور دیگر دو ملزمان شفقت اور احسان کو بری کر دیا ،استغاثہ کے مطابق مجرم نے پسند کی شادی کرنے پر شاہد اقبال کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا ،مقتول نے ملزم کی بہن زاہد ہ سے پسند کی شادی کی تھی وقوعہ کا مقدمہ 19 ستمبر 2014کو تھانہ چھب کلاں میں درج ہواتھا لیکن مقدمہ میں غلط تفتیش کی وجہ سے ورثاء نے عدالت میں استغاثہ دائر کر دیا تھا ، میلسی سے نمائندہ پاکستان کیمطابق 22مئی 2016ء کی شب 9بجے کے قریب ملزمان عادل عمران عرف ننھا عرف گھوڑا۔عابدولد مختیاراحمد مسلح آتشیں اسلحہ ون ٹو فائیو موٹرسائیکل نمبری991/FDXپرسوارہوکردورہٹہ میں واقع ریٹائرڈ فوجی گلزار احمد کی کریانہ کی دکان پر آئے جہاں گلزاراحمدکا19سالہ بیٹاعمران علی بابرموجودتھا ملزم عادل نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں عمران علی بابر اور اس کے اپنے ہی دوساتھی عمران عرف گھوڑا اور عابد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ عابد کی فائرنگ سے ملزم عادل بھی زخمی ہوگیا تھا جس پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کوگرفتار کرکے مقدمہ نمبر485/16درج کرکے چالان عدالت بھجوادیا تھا جس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج چوہدری محمدآصف نے ملزم کو تین افراد کے قتل کے جرم میں تین بار سزائے موت اور ایک ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ جبکہ ڈکیتی کے جرم میں 10سال قید اور 20ہزارروپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا دھنوٹ سے سٹی رپورٹر کیمطابق سال 2014ء میں دھنوٹ کے شہری رانا اصغر کو شک کی بناء پردن دیہاڑے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم رانا ساجداتیرا کوجرم ثابت ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج کہروڑپکا نے سزائے موت کا حکم سناتے ہوئے دولاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنادی جام پور سے نامہ نگار کیمطابق تھانہ داجل کے معروف دوہرے قتل کے مقدمہ کے فیصلہ۔ ملزم کو دوبار سزا موت اور دولاکھ روپے جرمانہ۔عدم ادائیگی کی صورت میں چھ ماہ قیدکاٹنا ہوگی۔ تھانہ داجل کی حدود میں ملزم شاہنواز ولد کرم حسین ڈراجہ نے اپنی بھابی مسمات طاہرہ بی بی زوجہ تنویر حسین اور اس کے اشناء محمد یونس ولد اللہ ڈتہ کو کالی کالا قرار دیتے ہوئے پستول کے فائر کرکے موت کی نیند سلا دیا۔ریاض حسین بخاری کی مدعیت میں ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ داجل میں درج ہو ا ۔ ایڈیشنل سیشن جج جام پور محمد کاشف خان نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد اور قانون کے مطابق ملزم کو دوبار موت سزااور دولاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا ہے۔ فیصلہ کے مطابق ملزم کو عدم ادائیگی کی صورت میں چھ ماہ قید کاٹنا ہو گی۔
قتل مقدمات فیصلے