وائٹ ہاؤس میں نوکری کرلی

وائٹ ہاؤس میں نوکری کرلی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا نے وائٹ ہاؤس میں نوکری شروع کر دی۔انہوں نیکہا کہ غیر رسمی مشیر کی حیثیت سے کام کروں گی،تنخواہ نہیں لوں گی،مفت ملازمت کروں گی۔امریکی صدر کواقربا پروری اور رشتے داروں کوذمے داریاں سونپنے پرتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ایسے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی چہیتی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو صدرکی غیررسمی مشیربنائے جانے کے اعلان پراعتراضات سامنے آرہے ہیں۔مخالفین کوجواب دیتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے کہاکہ وہ اپنے والد کی غیررسمی مشیربنیں گی اوراپنی خدمات کا معاوضہ بھی نہیں لیں گی جبکہ وائٹ ہاو?س کے ملازمین پرجوقانون لاگو ہوتے ہیں رضاکارانہ طور پر وہ ان کی بھی پاسداری کریں گی۔

نوکری

مزید : کراچی صفحہ اول