4اپریل کے بعد پنجاب بھر میں جلسے کرینگے

4اپریل کے بعد پنجاب بھر میں جلسے کرینگے

اسلام آباد(اے این این)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 4اپریل کے بعد سے پنجاب بھر میں جلسے منعقد کریں گے ۔ اس سلسلے میں صوبائی صدر قمر زمان کائزہ کو ٹاسک دے دیا گیا ہے ۔ پہلے مرحلے میں بلاول بھٹو صوبہ پنجاب کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں جلسے کریں گے جس کے بعد دوسرے مرحلے میں ضلع صدر مقامات پر جلسوں کا پروگرام تشکیل دیا جائے گا۔ یہ جلسے پیپلزپارٹی کی انتخابات سے قبل رابطہ عوام کا حصہ ہے ۔

بلاول

مزید : کراچی صفحہ اول