آج سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم گرم رہے گا : محکمہ موسمیات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ صوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب میں موسم گرم رہے گاتاہم مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد ، بالائی فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
فورکاسٹنگ آفیسر حارث بن نسیم کے مطابق اگلے 2روز کے دورانصوبہ سندھ اور جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پرتیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم ژوب، کوہاٹ اور بنوں ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کیساتھ ہلکی بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش ژوب 09، بنوں 02اورکوہاٹ میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق سبی، میرپورخاص، مٹھی، شہید بینظیر آباد میں42، دادو، حیدرآباد، لاڑکانہ، روہڑی، تربت، چھور، موہنجودڑو، رحیم یار خان 41جبکہ آج لاہور میں 21، اسلام آباد اور کوئٹہ میں14، کراچی 24،پشاور 18، گلگت اور چترال 09اور ہنزہ میں 08تک رہنے کی امید ہے ۔