گستاخانہ مواد کیس کی درخواست نمٹا دی گئی،مختصر فیصلہ آج،تفصیلی بعد میں سنایا جائے گا:جسٹس شوکت صدیقی

گستاخانہ مواد کیس کی درخواست نمٹا دی گئی،مختصر فیصلہ آج،تفصیلی بعد میں ...
گستاخانہ مواد کیس کی درخواست نمٹا دی گئی،مختصر فیصلہ آج،تفصیلی بعد میں سنایا جائے گا:جسٹس شوکت صدیقی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی درخواست نمٹا دی ہے۔تفصیلا ت کے مطابق اسلام آبا د ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے گستاخانہ مواد کیس کی درخواست نمٹاتے ہوئے کہا کہ کیس کا مختصر فیصلہ آج جبکہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیاجائے گا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ نفل پڑھ کر شکر ادا کروں گا کہ اللہ نے ملک کو عذاب سے بچا لیا،تمام ادارے اس معاملے پر کام کررہے ہیں سوائے ایک دو کے،یہ سب کے ایمان کا مسئلہ ہے,انہوں نے کہا کہ توہین رسالت قانون سے ٖغلط فائدہ اٹھانے کا راستہ بھی بند ہونا چاہیے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

سماعت کے دوران سیکرٹری داخلہ،ڈی جی ایف آئی اے،آئی جی،چیئرمین پی ٹی اے اور چیئرمین پیمرا عدالت میں پیش ہوئے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ٓآئی ٹی نے 3 ہفتے کی مہلت لی تھی مگر کچھ نہیں کیا۔جسٹس شوکت نے ریمارکس دیئے کہ عدالت اور کیا کرسکتی ہے،نشاندہی کردیں تو خود پکڑ کر لے آتا ہوں۔اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر تھا فائل آج ہی پڑھی ہے۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے سے استفسار کیا کہ جو لوگ باہر چلے گئے ہیں ان کے متعلق کیا کیا گیا ہے جس پرڈی جی ایف آئی اے مظہر کاکا خیل نے عدالت کو بتایا کہ رحمان بھولا کو اگر ملک میں لایا جاسکتا ہے تو کسی کو بھی لایا جاسکتا ہے، اگر ملزم نامزد ہوتو پاکستان لاسکتے ہیں،ریڈوارنٹ کے ذریعے بلاگرز کو واپس لایا جائے گا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ عبوری حکم ابھی اور تفصیلی فیصلہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد جاری کیا جائے گا اور یہ خیال رکھا جائے کہ کیس میں کیس کے ساتھ زیادتی نہ ہو۔

مزید : قومی /اہم خبریں