پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں : برطانوی ایئر چیف مارشل کا ریسالپور میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب

پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں : برطانوی ایئر ...
پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ کامیابیاں حاصل کیں : برطانوی ایئر چیف مارشل کا ریسالپور میں پاسنگ آﺅٹ پریڈ سے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی ایئر چیف مارشل سر سٹیفن جان کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پاک فضائیہ کا کردار قابل تحسین ہے ۔”پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل کیں “۔ پاک فوج دہشتگردی کے خلاف جنگ کر رہی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسالپور میںپی اے ایف کیڈٹس کی پاسنگ آﺅٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے برطانوی ایئر چیف نے کہا کہ پاسنگ آﺅٹ پریڈ میں شرکت میرے لیے باعث اعزاز ہے ۔ برطانیہ کے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات رہے اور مستقبل میں بھی یہ تعلقات قائم رہیں گے اور مزید مضبوط اور مستحکم ہوں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پاک افواج دہشتگری کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں جس میں پاک فوج کو بے پناہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں ۔تقریب سے ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بھی خطاب کیا ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -