پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا

پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا
پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان نے اپنا استعفیٰ پیٹرن انچیف میاں نواز شریف کو بھجواتے ہوئے کہا کہ جب تک نئے چیئرمین کا تقرر نہیں ہوجاتا اپنے فرائض انجام دیتا رہوں گا۔خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے موجودہ گورننگ بورڈ کے ارکان کی مدت بھی ختم ہونے جا رہی ہے۔ اس صورتحال میں وزیر اعظم کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے دو نام بھجوائے جائیں گے جنہیں نئے گورننگ بورڈ میں پیش کر کے چیئرمین کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔

شہریار خان کا پی سی بی سے اگلے سال علیحدگی، سیریز نہ کھیلنے پر بھارت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان، پی ایس ایل 2 کا آڈٹ شروع کرانے کا فیصلہ

مزید : کھیل