حکومت نے گوادر میں 3سو میگا واٹ بجلی گھر منصوبے کا ٹھیکہ چینی کمپنی کو دینے کی منظوری دیدی

حکومت نے گوادر میں 3سو میگا واٹ بجلی گھر منصوبے کا ٹھیکہ چینی کمپنی کو دینے کی ...
حکومت نے گوادر میں 3سو میگا واٹ بجلی گھر منصوبے کا ٹھیکہ چینی کمپنی کو دینے کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے گوادر میں بجلی گھر منصوبے کا ٹھیکہ چینی کمپنی کو دینے کی منظوری دیدی۔

اے آر وائے نیوز کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے گوادر میں 300میگاواٹ کے بجلی گھر کے قیام کے منصوبے کا ٹھیکہ ”چائنا کمیونیکیشن کنسٹرکشن کمپنی “ کو دینے کی منظوری دیدی ہے ۔کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ہوا ۔

جنوبی سوڈان میں پاکستانی انجینئر سمیت 3مغویوں کو بازیاب کرا لیا گیا

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اپنے گزشتہ اجلاس میں ایک کمیٹی تشکیل دی تھی تاکہ وزارت پانی وبجلی کی جانب سے اس سلسلے میں پیش کی گئی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیاجاسکے۔

مزید : قومی