ولی حامد کا رویہ شادی کے ایک ماہ بعد تلخ اور ہراساں کرنیوالا ہوگیا تھا:اداکارہ نور نے عدالت میں خلع لینے کی وجہ بتا دی

ولی حامد کا رویہ شادی کے ایک ماہ بعد تلخ اور ہراساں کرنیوالا ہوگیا ...
ولی حامد کا رویہ شادی کے ایک ماہ بعد تلخ اور ہراساں کرنیوالا ہوگیا تھا:اداکارہ نور نے عدالت میں خلع لینے کی وجہ بتا دی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اداکارہ نور بخاری کی اپنے شوہر ولی حامد سے خلع لینے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ کی طرف سے دائر کی گئی خلع کی درخواست کی عدالت میں سماعت ہوئی اور ولی حامد کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے یکطرفہ فیصلہ سنایا تھا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

اداکارہ نور نے اپنی خلع کی درخواست میں موقف اپنایاتھا کہ ان کے شوہر ولی حامد کی جانب سے شادی کے ایک ماہ بعد انہیں ہراساں کرنے اور تلخ رویہ اختیار کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس کی وجہ سے نوبت خلع تک پہنچی۔عدالت نے نور کو اگلی پیشی پرطلب کر رکھا ہے جبکہ خلع کی درخواست میں نور کا نام سارہ بخاری جبکہ ان کے شوہر ولی حامد کا اصل نام قاسم ولی ظاہر کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نور اپنے تین شوہروں سے خلع لے چکی ہیں اور چوتھے سے خلع کیلئے درخواست دے چکی ہیں۔

مزید : تفریح