قطر ایئر ویز نے امریکی پابندیوں کے بعد مسافروں کو دوران پرواز مفت لیپ ٹاب سروس دینے کا اعلان کر دیا
دوحہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )قطر ایئر ویز نے امریکی پابندیوں کے بعد مسافروں کو مفت لیپ ٹاپ سروس دینے کا اعلان کر دیا ۔
اے آر وائے نیوز کے مطابق قطر ایئر ویز نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکا آنے والی پروازوں میں الیکٹرانک آلات لانے پر پابندی کے بعد بزنس کلا س میں سفر کرنے والے مسافروں کو دوران پرواز استعمال کیلئے مفت لیپ ٹاپ سروس دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
اسلام آباد کے رہائشی کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کر دیا اور پھر۔۔۔۔
قطر ائیرویز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سروس کا مقصد مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے کیونکہ بہت سے لوگ دوران پرواز اپنے کاموں کو مکمل کرنا چاہتے ہیں تاہم ائیرلائن انتظامیہ کی جانب سے اعلان کیاگیا ہے کہ بزنس کلاس میں سفر کرنے والے مسافروں سے ائیرپورٹ پر ہی لیپ ٹاپ اور ٹیبلیٹس واپس لے لیے جائیں گے۔
ترک ایئر لائن نے فلمی صنعت میں قدم رکھ لیا ، پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
یاد رہے امریکی صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مسلم ممالک سے آنے والے مسافروں پر مخصوص الیکٹرانک اشیاءکے ساتھ امریکا میں داخلے پر پابندی کے احکامات جاری کیے تھے.اس سے پہلے ایمرٹس ائیرلائن نے بھی مسافروں کو دورانِ پرواز لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ کے استعمال کی سروس پیش کرنے کا اعلان کیا تھا، عرب ائیرلائن نے مسافروں کو جدید سہولت دینے کیلئے پیش کش کی تھی کہ وہ دوران پرواز الیکٹرانک اشیاءاستعمال کریں اور ائیرپورٹ پر اترتے ہی منتظمین کے حوالے کردیں تاکہ انہیں ڈبے میں محفوظ کر کے مسافروں کے گھروں تک پہنچایا جاسکے۔