اکشے کمار نے نام تبدیلی کا اعتراف کر لیا ، حقیقی نام بھی بتا دیا

اکشے کمار نے نام تبدیلی کا اعتراف کر لیا ، حقیقی نام بھی بتا دیا
اکشے کمار نے نام تبدیلی کا اعتراف کر لیا ، حقیقی نام بھی بتا دیا

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بالی ووڈ ہیرو اکشے کمار نے اپنا نام تبدیلی کا اعتراف کر تے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انکا حقیقی نام ”راجیو ہاری اوم بھاٹیہ “ ہے ۔

نیو نیوز کے مطابق بالی ووڈ ہیرو اکشے کمار کا حقیقی نام ”راجیو ہاری اوم بھاٹیہ“ ہے لیکن انہوں نے فلمی کیرئیر کے آغاز میں ہی نام تبدیل کردیا تھا لیکن اب اکشے نے 30 سال بعد لیجنڈری اداکار کمار گورو سے متاثر ہوکر نام کی تبدیلی کااعتراف کیا ہے۔

ترک ایئر لائن نے فلمی صنعت میں قدم رکھ لیا ، پاکستانی ہدایتکار کیساتھ مشترکہ فلمسازی کا معاہدہ طے پا گیا 

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ 1987ءکی فلم ”آج“ میں میرا کردار 4 سے 5 سیکنڈ کا تھا جس میں مرکزی کردار کمار گورو نے کیا تھا جب کہ فلم میں ان کا نام اکشے تھا اور شوٹنگ کے دوران میں صرف ان کی اداکاری کو ہی دیکھتا تھا تاہم ایک دن مجھے سمجھ نہیں آئی اور عدالت جا کر اپنا نام راجیو سے اکشے کرادیا۔

بالی ووڈ اداکار نے کہا کہ مجھے نہیں پتا میں نے نام کیوں بدلا؟میں اس وقت معمولی انسان تھا جب کہ نام کی تبدیلی کے بعد فلمی دنیا میں واپسی کی جہاں قسمت نے میرا ساتھ دیا اور مجھے فلمیں ملنا شروع ہوئیں۔

مزید : تفریح