ور جینیا: پاکستانی خاندان کے گھر میں مسلم مخالف شر پسندوں کی توڑ پھوڑ پاسپورٹ،گرین کارڈز قیمتی سامان لے گئے

ور جینیا: پاکستانی خاندان کے گھر میں مسلم مخالف شر پسندوں کی توڑ پھوڑ ...
ور جینیا: پاکستانی خاندان کے گھر میں مسلم مخالف شر پسندوں کی توڑ پھوڑ پاسپورٹ،گرین کارڈز قیمتی سامان لے گئے

  

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکی ریاست ورجینیا کی کائونٹی فیئر فیکس میں ایک پاکستانی خاندان کو نفرت کا نشانہ بنایا گیا، مسلم مخالف شرپسندوں نے گھر میں گھس کر توڑ پھوڑ کی، دیواروں پر مسلمانوں کے خلاف نازیبا کلمات بھی لکھے۔ شعیب نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے بیوی بچوں سمیت نیویارک گئے ہوئے تھے، واپس آئے تو گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے، انکی چیزیں ہر جانب بکھری ہوئی تھیں، شر پسند توڑ پھوڑ کے بعد پاسپورٹ، گرین کارڈز اور پچیس ہزار ڈالر مالیت کے زیورات بھی لے گئے، پولیس اطلاع ملنے کے بعد تحقیقات کر رہی ہے۔

 

مزید : بین الاقوامی