گوجرانوالہ: کار میں فائرنگ، لفٹ لینے والا لاہور کا نوجوان زخمی، ڈرائیور جاں بحق

گوجرانوالہ: کار میں فائرنگ، لفٹ لینے والا لاہور کا نوجوان زخمی، ڈرائیور جاں ...
گوجرانوالہ: کار میں فائرنگ، لفٹ لینے والا لاہور کا نوجوان زخمی، ڈرائیور جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) کار کے اندر ہونیوالی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ مبینہ طور پر لفٹ لینے والا نوجوان زخمی ہو گیا۔ پولیس نے آلہ قتل برآمد کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اروپ کے قریب کار کے اندر ڈرائیور اور نوجوان میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہو گئی جسکے نتیجے میں نامعلوم ڈرائیور جاں بحق جبکہ مبینہ طور پر لفٹ لینے والا شازب شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے نعش کو پوسٹمارٹم کیلئے اور زخمی کو ہسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق زخمی نوجوان شازب کا کہنا ہے وہ لاہور کا رہائشی ہے اور ونیہ والا میں اپنے دوست کو ملنے جا رہا تھا راستے میں کار سوار شخص نے اسے لفٹ دی سفر کے دوران دونوں میں تلخ کلامی ہوگئی اور کار سوار نے اس پر اپنا پسٹل نکال کر فائرنگ کر دی۔ اس پر نوجوان نے پسٹل چھین کر جوابی فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں کار ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

عدالت نے لو میرج کرنے والی خاتون کو شوہر کے ساتھ بھیج دیا، ماں احاطہ عدالت میں بے ہوش

مزید :

گوجرانوالہ -