ویسٹ انڈیز کیخلاف اگلے 2 میچوں کا شدت سے منتظر ہوں: شاداب خان

ویسٹ انڈیز کیخلاف اگلے 2 میچوں کا شدت سے منتظر ہوں: شاداب خان
ویسٹ انڈیز کیخلاف اگلے 2 میچوں کا شدت سے منتظر ہوں: شاداب خان

  

پورٹ آف سپین (ڈیلی پاکستان آن لائن) ویسٹ انڈیز کے خلاف مسلسل دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے شاداب خان کا کہنا ہے کہ اگلے دو میچوں کا شدت سے انتظار کر رہا ہوں۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کرنے والے شاداب خان نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ” جیت کا موقع حاصل کرنے کیلئے سیمیولز کی وکٹ لینا ہمارے لئے بہت اہم تھا ۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”با رباڈوس کی نسبت یہ وکٹ زیادہ باﺅنس والی اور حوصلہ افزاءتھی اور یہی وجہ ہے کہ اب میں اگلے 2 میچوں کا شدت سے منتظر ہوں۔“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

واضح رہے کہ شاداب خان نے پہلے ٹی 20 کے بعد دوسرے میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ انہوں نے مارلن سیمیولز کی قیمتی وکٹ بھی حاصل کی جو 44 کے انفرادی سکور پر وکٹ پر موجود تھے اور اپنی ٹیم کیلئے فتح کی جانب گامزن تھے۔

مزید : T20