”ہیلری کلنٹن نے شوہر کی علالت کے دوران جنازے اور تدفین کی تیاری کی ہدایت کی “، ای میلز میں انکشاف

”ہیلری کلنٹن نے شوہر کی علالت کے دوران جنازے اور تدفین کی تیاری کی ہدایت کی ...
”ہیلری کلنٹن نے شوہر کی علالت کے دوران جنازے اور تدفین کی تیاری کی ہدایت کی “، ای میلز میں انکشاف

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کی ای میلز میں انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے 2010ءمیں اپنے شوہر بل کلنٹن کی علالت کے دوران ان کے جنازے اور تدفین کی تیاری کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

”العربیہ “ کے مطابق ہیلری کلنٹن کی لیک ہونے والی ای میلز میں پتا چلا ہے کہ 2010ءمیں بل کلنٹن کے دل کی سرجری کی گئی تو ان کی حالت کافی تشویشناک تھی۔ ہیلری نے اپنی معاون ھما عابدین کو فروری 2010ءکو اپنے شوہرکی سرجری کے ایک ہفتے بعد ان کے جنازے تجہیز وتکفین کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی تھی۔

یہ انکشاف حکومت کے ایک مانیٹرنگ گروپ کی طرف سے سامنے لائی جانے والی دستاویز میں کیا گیا ہے۔ 1184 صفحات کو محیط اس دستاویز میں ہیلری کلنٹن کے وزارت خارجہ کے دور کے امور بھی بیان کیے گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن کی پروٹوکول آفیسر کابریشیا مارشل نے ہیلری کی ہدایت پر ھما عابدین کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ بل کلنٹن کی ممکنہ وفات کی صورت میں اس کی کفن دفن کی تیاری کریں۔

اسی خط کی ایک نقل کلنٹن کے مشیر ڈوگ بانڈ اور ڈیموکریٹک پارٹک پارٹی کی وکیل شیریل میلز کو بھی ارسال کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ کلنٹن خاندان بل کلنٹن کی ممکنہ وفات کی صورت میں ان کے جنازے کی تیاری کررہا ہے۔مسز مارشل نے ھما عابدین کو لکھا کہ وہ عسکری حکام سے رابطہ کریں تاکہ سابق صدر کے جنازے کے پروٹوکول کا بروقت اہتمام کیا جاسکے۔

ہیلری کلنٹن کی طرف سے اپنے شوہر کی ممکنہ وفات کے بعد اس کے جنازے کی تیاری کی تاکید بل کلنٹن کے دل کی سرجری کے ایک یا ڈیڑھ ہفتے بعد کی گئی تھی۔ بل کلنٹن کے دل کا آپریشن 11 فروری 2010ءکو کیا گیا تھا۔ نیویارک سپتال سے گھر منتقل کرنے کے چند روز بعد بل کلنٹن کے سینے میں اچانک شدید تکلیف ہوگئی تھی۔

مزید : بین الاقوامی