نورمارکیٹ پاراچنار دھماکے کے زخمیوں کو نکالنے کیلئے آرمی ہیلی کاپٹر روانہ

31 مارچ 2017 (11:36)

پارا چنار(ڈیلی پاکستان آن لائن)نور مارکیٹ پارا چنار میں دھماکے کے زخمیوں کو نکالنے کیلئے آرمی کے ہیلی کاپٹر روانہ کردیئے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق پارا چنار بھیجے جانیوالے ہیلی کاپٹر آرمی ایوی ایشن یونٹ سے تعلق رکھتے ہیں۔پارا چنار دھماکے میں جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ 30 افراد زخمی ہیں جن میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہے۔زخمیوں کو پاراچنار قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ فوجی دستے بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔

پارا چنار شہر کے کرم بازار کی نور مارکیٹ میں امام بارگاہ کے دروازے کے قریب دھماکہ، خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد شہید، 30 افراد زخمی

مزیدخبریں