افغانستان:منشیات کے استعمال پرامریکی سفارت خانہ سے 6افراد فارغ

افغانستان:منشیات کے استعمال پرامریکی سفارت خانہ سے 6افراد فارغ
افغانستان:منشیات کے استعمال پرامریکی سفارت خانہ سے 6افراد فارغ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(ویب ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں امریکی سفارت خانہ نے 6 افراد کو منشیات استعمال کرنے کے الزام پر ملازمت سے برخاست کر دیا ہے۔وال سٹریٹ جنرل کے مطابق کل 22 افراد کو فارغ کیا گیا جن میں سفارت خانے کے ملازمین کے علاوہ کنٹریکٹرز بھی شامل ہیں جبکہ سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ حکام کے مطابق الزامات کی انکوائری کرنے کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا تاہم یہ واضح نہیں کیا گیاکہ تفتیش کس کی سربراہی میں کی گئی۔برخاست ہونیوالوں میں سے زیادہ تر امریکی ٹھیکیداری کا کام کر تے تھے۔