سلمیٰ آغا کے والد دبئی کے ہسپتال میں وینٹی لیٹرپرمنتقل

سلمیٰ آغا کے والد دبئی کے ہسپتال میں وینٹی لیٹرپرمنتقل
سلمیٰ آغا کے والد دبئی کے ہسپتال میں وینٹی لیٹرپرمنتقل

  

لاہور(ویب ڈیسک)بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکارہ ،اداکارہ سلمیٰ آغاکے والدکو شدیدعلالت کے باعث دبئی کے ہسپتال میں وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیاگیا،گلوکارہ اپنی مصروفیات ترک کرکے ممبئی سے دبئی پہنچ گئیں۔روزنامہ دنیا کے مطابق سلمیٰ آغا نے بتایاکہ میرے والدشدیدعلیل ہیں جسکے باعث میں اپنی تمام مصروفیات کوچھوڑ کردبئی میں انکی تیمارداری کرر ہی ہوں۔انہوں نے اپنے پرستاروں سے والدکی صحت یابی کیلئے دعاکی اپیل کی ہے۔

سلمیٰ آغاکاکہناتھا میں بھارت میں موسیقی کے علاوہ ٹی وی ڈراموں میں اداکاری بھی کررہی ہوں میں نے ذاتی فلم کاپراجیکٹ بندنہیں کیابلکہ اسے بعض وجوہات کی بناپرملتوی کیاتھا اب بہت جلد اس پردوبارہ کام شروع کروں گی۔انکاکہناتھا پاکستانی فلمی صنعت کے حوالے سے مجھے خبریں ملتی رہتی ہیں کہ فلمی صنعت ایک بار پھر ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔انہوں نے مزید کہا میں پاکستان آناچاہتی ہوں تاہم مصروفیت کے باعث وقت نکالنابہت مشکل ہے تاہم عنقریب آنے کا پروگرام بناﺅنگی۔

مزید : تفریح