صحافی کا ارباز سے متعلق سوار، ملائکہ تقریب چھوڑ کر چلی گئیں

صحافی کا ارباز سے متعلق سوار، ملائکہ تقریب چھوڑ کر چلی گئیں
صحافی کا ارباز سے متعلق سوار، ملائکہ تقریب چھوڑ کر چلی گئیں

  

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی آئٹم گرل ملائکہ اروڑہ اپنے شوہر ارباز خان سے متعلق سوال پر تقریب ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں۔بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کے بھائی ارباز خان اور ان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے درمیان شادی کے 18 سال بعد علیحدگی ہوگئی ہے جب کہ دونوں نے طلاق کے لیے عدالت سے بھی رجوع کررکھا ہے جس کے باوجود دونوں گھریلو تقریبات میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں لیکن ارباز خان سے متعلق سوال پر آئٹم گرل نے حیرت انگیز ردعمل دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز خان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ نے جیولری فرم کی افتتاحی کی تقریب میں شرکت کی جہاں صحافیوں نے آئٹم گرل سے ارباز اوران کے درمیان ساز باز سے متعلق سوال کیا تو ملائکہ آگ بگولہ بوگئیں اور غصے سے تقریب ادھوری چھوڑ کر چلی گئیں۔

مزید : تفریح