پاراچنار دھماکہ،وزیراعظم کی شدید مذمت،شہید افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

پاراچنار دھماکہ،وزیراعظم کی شدید مذمت،شہید افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی
پاراچنار دھماکہ،وزیراعظم کی شدید مذمت،شہید افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم میا ں نواز شریف نے پارا چنار دھماکے کی شدیدمذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق پارا چنار کی نور مارکیٹ میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے وزیراعظم نے اظہار ہمدردی کیا ہے اور متعلقہ حکام کو مقامی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سرزمین سے دہشتگردی کا خاتمہ ہماری ذمہ داری ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا نیٹ ورک توڑ دیاہے۔نواز شریف کی زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا۔

واضح رہے کہ پاراچنار دھماکے کے نتیجے میں 6 شہیدجبکہ 30 زخمی ہوگئے ہیں اور پاک فوج  کے ہیلی کاپٹروں کے ذریعے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پارا چنار شہر کے کرم بازار کی نور مارکیٹ میں امام بارگاہ کے دروازے کے قریب دھماکہ، خاتون اور بچوں سمیت 6 افراد شہید، 30 افراد زخمی

مزید : قومی /اہم خبریں