قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 11اپریل تک ملتوی

قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 11اپریل تک ملتوی
قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 11اپریل تک ملتوی

  

ملتان (ویب ڈیسک) قندیل بلوچ قتل کیس اور مقتولہ کے والدین کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت11 اپریل تک ملتوی کردی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج کی رخصت کے باعث قندیل بلوچ قتل کیس میں مزید کارروائی کیلئے سماعت ملتوی کرنے کے ساتھ ساتھ گواہان کو دوبارہ پیش ہونے کی بھی ہدایت کی گئی۔ فاضل عدالت میں کیس کی گزشتہ روز سماعت پر پولیس کی جانب سے گرفتار شدہ ملزموں وسیم اور حق نواز کو پیش کیا گیا جبکہ ملزم عبدالباسط ضمانت پر ہونے کی وجہ سے ازخود پیش نہیں ہوا تاہم اشتہاری ملزم ظفر تاحال گرفتار نہ ہونے کی وجہ سے پیش نہ کیا گیا۔

صدر مملکت نے فوجی عدالتوں کے قیام اور انکوائری کمیشن بل 2017 ء سے متعلق بل پر دستخط کردیئے

علاوہ ازیں مقتولہ کے والدین محمد عظیم اور انور بی بی کی جانب سے مقدمہ میں اپنے بیٹے اسلم شاہین کے خلاف دئیے گئے پہلے بیان سے انحراف کرنے کے مقدمہ میں عبوری ضمانت میں تفتیش مکمل کرنے کیلئے سماعت ملتوی کرنے کے احکامات دئیے گئے۔

مزید : ملتان